6.2 C
Manchester
December 2, 2020
Image default
Agri Corporates

چیتا سلفر % 75-جعفر ایگرو سروسز پاکستان

بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْم

یہ پوسٹ مونجی کے کاشتکاروں اور خاص طور پر ان علاقوں کے مونجی کے زمینداروں کے لیے ہے جہاں مونجی سخت رقبے پر کاشت ہوتی ہے۔ ایسے رقبے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موجود ہیں۔ ایسی سخت زمینوں کےلیے ایک خاص اصطلاح چھب یا چھمب استعمال کی جاتی ہے۔
ایسی زمینیں پانی کا نکاس بہتر انداز میں نہیں کر پاتیں، زمینیں پانی۔جزب نہیں کر پاتیں، پانی کافی دن۔مونجی کے اندر کھڑا رہتا ہے اور نتیجتاً مونجی کو کئی ایک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر کسان سخت محنت کر کے کدو تیار بھی کر لے تو بعد میں آنے والے وقت میں ایسی زمینیں پریشان کیے رکھتی ہیں۔
مونجی کے کاشتکار اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ چاول کے پودے کی بہتترین بڑھوتڑی اس وقت ممکن نہیں۔جب تک زمین کے اندر پانی کا انجزاب اچھا نا ہو۔ پانی کے زیادہ عرصہ کھڑا رہنے کی وجہ۔سے چاول کے پودے کی جڑیں بہتر انداز میں نشونما نہیں کر پاتیں، سٹم راٹ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، اور اس کے علاوہ فصل کی بڑھوتڑی بھی کافی حد تک۔متاثر ہوتی ہے۔
پچھلے کئی سال سے مونجی کا۔زمینداراس مسئلے سے دوچار ہے اور اس کے حل۔کے لیے ہر۔ممکن حد تک کوشش کر رہا ہے۔
ایک بات بہت حد تک واضح ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے مونجی کے کاشتہ علاقوں میں اس مسئلے کے حل۔کے لیے سلفر کا استعمال بہت زیادہ حد تک بڑھا ہے۔

سلفر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیشِ نظر پاکستان میں اس کی طلب میں خاصہ اضافہ ہوا ہے۔

یہ بات غور طلب ہے کہ ان۔علاقوں۔میں سلفر بینٹونائٹ کی ڈیمانڈ میں۔بھی اضافہ ہوا ہے۔ بینٹونایٹ تھائی لینڈ کی مٹی ہے اور اسکو سلفر کے اوپر کوٹنگ کر کے مارکیٹ میں۔فروخت کیا جا رہا ہے۔

جیسا کہ آپ۔جانتے ہیں جعفر ایگرو سروسز ایک ایسا ادارہ ہے جس نے پاکستان کی زراعت میں ہمیشہ جدت کو فروغ دیا ہے۔

حال ہی میں۔جعفر ایگرو سروسز نے ایک اور جدت کا سہرہ اپنے سر پر سجایا ہے۔

جی ہاں چیتا سلفر 75% ایک جدید سلفر کی شکل ہے۔ چیتا سلفر کوریا کی مشہورِ زمانہ کمپنی SHELL کا پراڈکٹ ہے۔ پاکستان میں۔جعفر کے پلیٹ فارم پر اس کو متعارف کروایا گیا ہے۔

چیتا سلفر کو باقی مارکیٹ میں۔موجود سلفر سے اس لیے فوقیت حاصل ہے کہ اس میں 75 % خالص ایلیمنٹل سلفر کے علاوہ 11 % نایٹروجن اضافی موجود ہے جو کہ پاکستان۔میں ایک جدت کا درجہ رکھتی ہے۔

چیتا سلفر کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے مائیکرو پارٹیکل کا سائز مارکیںٹ میں۔موجود باقی سلفر کے مقابلے میں۔کافی حد تک کم ہے جس کی بنا پر پودے اسکو بہتر انداز میں۔استعمال میں۔لاتے ہیں۔اور اس کے زمین میں ضائع ہونے کے امکانات نا ہونے کے برابر ہیں۔

چیتا سلفر نائیٹروجن اور سلفر کا ایک جدید اور موثر ترین کمبینیشن ہے۔

مونجی کے کاشتکار کدو بنانے سے پہلے سوکھی زمین کی تیاری کے وقت 5 سے 10 کلو چیتا سلفر چھٹہ کے زریعے استعمال کریں۔ چیتا سلفر کو کدو بناتے وقت یا اگر کدو میں۔ڈالنے سے رہ جاے تو لاب لگانے کے بعد فاسفورسی کھادوں کے ساتھ ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔
چیتا سلفر کی خصوصیات:::::؛:؛؛؛؛؛
1- چیتا سلفر کے استعمال کی وجہ سے زمین بھر بھری ہو جاتی ہے، کدو نرم۔ہونے کی وجہ سے مونجی کی جڑیں۔بہتر انداز میں پھلتی ہیں اور پودوں کی سرانڈ کا مسئلہ پیش نہیں۔آتا۔

2- چیتا سلفر میں۔موجود سلفر اور اضافی نائیٹروجن کی وجہ سے باقی ماندہ کھادوں خاص طور پر نایٹروجنی کھادوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے

3- چیتا سلفر پتوں۔کے سبز مادہ کے بنانے میں۔بھی اہم۔کردار ادا کرتا ہے جسکی۔وجہ۔سے مونجی۔کا پودا توانا انداز میں اپنی۔بڑھوتڑی کرتا ہے۔

آخر میں، میں تمام کسان بھائیوں خاص طور پر مونجی کا کاشتکاروں سے امید کرتا ہوں۔کہ وہ اس بار چیتا سلفر کو آزمائیشی بنیادوں پر استعمال کریں اور اس کے جادوئی اثرات سے مستفید ہوں۔ اللہ پاک آپکی روزی میں برکت عطا فرماے۔ آمین
جزاك اللّه‎‎ خيرًا
آپکا خیر اندیش
سید عمران علی شاہ

Leave a Comment